جدہ: سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

جدہ (ایجنسیاں)کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی اپنے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے، جہاں جدہ میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے متعدد دوطرفہ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔فریقین نے اقتصادی، سرمایہ کاری، تجارت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔