جنوبی لبنان میں دھماکا، اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق

جنوبی لبنان (اقوام متحدہ، اے ایف پی)جنوبی لبنان میں دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کا تعلق انڈونیشیا سے تھا، جبکہ دھماکے میں 2 اور اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ امن مشن کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔گذشتہ روز بھی جنوبی لبنان کے دیہات میں پروجیکٹائل دھماکے کے باعث اقوام متحدہ امن مشن کا ایک اہلکار ہلاک ہوا تھا۔لبنان میں اقوام متحدہ امن مشن پر حملوں کے خلاف فرانس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔