جنوبی وزیرستان (آئی ایس پی آر)ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی جانب سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

