جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم، مداخلت قبول نہیں: لبنانی صدر

بیروت( لبنانی ایوانِ صدر، عرب میڈیا)لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی جنگ بندی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، تاہم لبنان اپنے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنان کی نمائندگی اور اس کی جانب سے مذاکرات کرنے کا اختیار صرف ریاستی اداروں کو حاصل ہے، کوئی اور فریق لبنان کی طرف سے بات چیت نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ لبنانی عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے، یہ ذمہ داری کسی ایک جماعت یا گروہ تک محدود نہیں ہو سکتی۔

لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی مسابقت جمہوری عمل کا حصہ ہے، تاہم تمام سیاسی قوتوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اختلافات ریاستی استحکام، قومی یکجہتی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔