جنگ کے بعد سرحدوں میں توسیع کریں گے:اسرائیلی وزیر خزانہ

غزہ (رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ، بی بی سی)اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے کہا ہے کہ جنگ کے اختتام پر اسرائیل اپنی حدود مزید پھیلائے گا۔یہ اعلان انہوں نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں نئی بستیوں کے سنگ بنیاد کے موقع پر کیا۔

ان کے مطابق غزہ، لبنان اور شام میں جاری جنگ کے بعد سیاسی اقدامات کے ذریعے سرحدوں کو وسعت دی جائے گی، جبکہ لبنان میں دریائے لیتانی تک اسرائیلی سرحد بڑھانے کا منصوبہ ہے۔اسرائیلی وزیر نے مزید کہا کہ شام میں جبلِ حرمون اور دیگر علاقوں میں بفر زون قائم کیا جا سکتا ہے۔