تہران ( ایرانی سرکاری میڈیا) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کی جانب سے ایرانی رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کو وفاداری کے اظہار پر مبنی خط بھیجے جانے کے بعد انہوں نے اپنے جواب میں مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکی اور صہیونی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کا غیرمشروط خاتمہ بنیادی شرط ہونا چاہیے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ حزب اللّٰہ کی جدوجہد آزاد اقوام کے لیے ایک متاثر کن مثال بن چکی ہے، جبکہ ایران حزب اللّٰہ کے مجاہدین کے دفاع کو اپنا اسٹریٹجک فریضہ سمجھتا ہے۔

