پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق زیرِ حراست رہنماؤں میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر رہنما بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کے غیر فعال ہونے کے بعد گورنر 11 رکنی مشاورتی کونسل کی مدد سے صوبے کے انتظامی امور چلائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی سمری پر دستخط کیے تھے۔

