قلندرز کا پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں 69 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی کیساتھ
ہیٹ ٹرک کی جانب سفر کا آغاز، پلئیر آف دی میچ فخر زمان اور سکندر رضا کی شاندار کارکردگی
دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کا فاتحانہ آغاز،حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔ قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔لاہور قلندر نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بناۓ۔اوپنر فخر زمان نے 10 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بناۓ اور حسن خان کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین سدھار گۓ۔دیگر نمایاں سکوررز میں حسیب اللہ 40 رنز،محمد نعیم 30 رنز،سکندر رضا نے 24 رنز بناۓ،کپتان شاہین آفریدی 12 رنز بنا سکے۔

حیدر اباد کنگزمین کی طرف سے رئیلے میریڈتھ اور حسن خان دو دو وکٹیں اور محمد علی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔لاہور قلندر نے حیدرآباد کنگزمین کو 200 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں حیدرآباد کنگزمین مقررہ 20 اوورز اوورز میں 130 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔حیدرآباد کنگزمین لاہور قلندر کے مقابلے میں کمزور ٹیم ثابت ہوئی کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا،حیدرآباد کی طرف سے کہتقن مارنس لبوشن 26 رنز بنا کر نمایاں سکورر رہے،ریلے میریڈتھ نے 19 رنزصائم ایوب نے 17 رنز،حسن خان نے 14 رنزبناۓ۔
لاہور قلندر کی طرف سے سکندر رضا،حارث رؤف،عبید شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی اور مستفیض الرحمان ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔لاہور قلندر کے فخر زمان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ میں امپائرنگ کے فرائض احسن رضا اور ایلیکس وارف نے انجام دیۓ ۔پی ایس ایل کا دوسرا میچ جمعہ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان شام سات بجے کھیلا جاۓ گا۔

