دوحہ ( قطر نیوز ایجنسی، امیری دیوان، رائٹرز، اے ایف پی)قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔قطر کے شاہی دیوان (امیری دیوان) نے جاری بیان میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج صبح انتقال کر گئے۔
امیری دیوان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے اور تقدیر پر کامل ایمان کے ساتھ، امیری دیوان قوم کے اس عظیم نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت سے نوازے۔
شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995ء سے 2013ء تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے دورِ حکومت میں قطر نے معاشی ترقی، سفارتی اثر و رسوخ، توانائی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کی۔
2013ء میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حوالے کر دیا تھا، جسے خطے میں اقتدار کی پرامن منتقلی کی ایک اہم مثال قرار دیا گیا تھا۔

