مسی ساگا (نمائندہ خصوصی) معروف کاروباری شخصیات بابر انجم، سمیر محی الدین، مہران مسعود اور واصف ہاشم نے مشترکہ کاوش ’’رعنائی‘‘ کے نام سے مٹھائیوں کی نئی دکان کا آغاز کردیاہے۔

2275 برٹانیا روڈ ویسٹ، یونٹ نمبر 6 میں قائم اس دکان میں پاکستانی، بھارتی روایتی مٹھائیوں کے علاوہ عرب ممالک کی مشہور مٹھائیوں کی مختلف اقسام بھی دستیاب ہیں۔

منتظمین نے صارفین کو دعوت دی ہے کہ وہ خریداری سے قبل مٹھائیوں کا ذائقہ چکھیں اور اپنی پسند کے مطابق انتخاب کریں۔ اس کے علاوہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئےبھی پیشگی آرڈر دیے جاسکتے ہیں۔’’رعنائی‘‘ کے آغاز کو مسی ساگا میں مٹھائیوں کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی سہولت قرار دیا جا رہا ہے۔

