ریاض (بیورورپورٹ) سعودی عرب کی شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی ایوان نے شہزادی نورہ بنت عبدالعزیز کے انتقال کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی کی نماز جنازہ منگل 24 مارچ کو بعد نماز عصر جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ ریاض میں ادا کی جائے گی۔

