پاکستان میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، گیمز 18 سے 27 ستمبر 2027ء تک منعقد ہونگے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ساؤتھ ایشین گیمز کی نئی تاریخوں پر جنوبی ایشیا کے تمام قومی اولمپک کمیٹیوں نے اتفاق کرلیا۔ ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کی تاریخوں میں تبدیلی کے باعث ساؤتھ ایشین گیمز کا شیڈول تبدیل کیا گیا، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور دونوں ایونٹس میں شرکت کے مواقع یقینی بنانے کے لیے تاریخیں تبدیل کی گئیں۔
سیکریٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود کے مطابق جنوبی ایشیا کی قومی اولمپک کمیٹیوں نے گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے پاکستان کے منتظمین اور کھیلوں کی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل چھ بار ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخیں تبدیل ہوچکی ہیں۔ آخری بار 2019 میں نیپال میں کھیلوں کا انعقاد ہوا تھا۔

