لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ صوبائی وزیر، مشیر، سینیٹر اور گورنر پنجاب کے عہدوں پر فائز رہے۔اہلِ خانہ کے مطابق سردار ذوالفقار کھوسہ کا انتقال لاہور کے ایک نجی اسپتال میں ہوا، جہاں وہ کافی عرصے سے زیرِ علاج تھے۔
ان کی عمر 90 برس تھی اور وہ 1962 میں پہلی بار رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔سردار ذوالفقار کھوسہ طویل عرصے تک مسلم لیگ سے وابستہ رہے، متعدد بار صوبائی وزیر، مشیر اور سینیٹر رہے جبکہ گورنر پنجاب کے منصب پر بھی خدمات انجام دیں۔ 2018 کے انتخابات سے قبل وہ تحریکِ انصاف میں شامل ہوئے تھے۔سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی جلاوطنی کے دور میں وہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر بھی رہے۔

