سعودی شاہی خاندان کی رکن شہزادی سارہ بنت احمد آل سعود انتقال کر گئیں

ریاض(شاہی دیوان، سعودی میڈیا)سعودی شاہی خاندان کی رکن شہزادی سارہ بنت احمد ال عبدالرحمٰن آل سعود انتقال کر گئی ہیں۔سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادی سارہ بنت احمد ال عبدالرحمٰن آل سعود کا انتقال ہو گیا، جس پر شاہی خاندان اور عوام میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ حکام اور بڑی تعداد میں نمازیوں نے شرکت کی۔شاہی دیوان نے مرحومہ کیلئےمغفرت، رحمت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔