لندن (ایجنسیاں) سعودی عرب سے چین اور بھارت کے لیے خام تیل لے کر روانہ ہونے والے دو آئل ٹینکروں نے بحیرۂ احمر میں اپنا راستہ تبدیل کرتے ہوئے یوٹرن لے لیا۔شپنگ ڈیٹا کمپنی کے مطابق دونوں آئل ٹینکر اب مصر کی جانب خلیجِ سوئز کی طرف گامزن ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ نے گزشتہ روز سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کرنے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد بحیرۂ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

