واشنگٹن (رائٹرز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہوگا۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی محکمۂ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری تعاون کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی، تاہم اس کے لیے ضروری ہوگا کہ سعودی عرب ابراہیمی معاہدوں میں شامل ہو۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدہ مکمل طور پر سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا غیر افزودہ سول جوہری تنصیبات کے خلاف نہیں ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مجوزہ سول جوہری معاہدے میں جوہری مواد کی افزودگی شامل نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، جبکہ اس نوعیت کے سول جوہری معاہدے ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے پاس بھی پہلے سے موجود ہیں۔

