تہران(رائٹرز، اے ایف پی، بی بی سی، الجزیرہ)ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات میں اہم موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔بیان کے مطابق آبنائے ہرمز، جوہری معاملہ، جنگی ہرجانہ اور پابندیوں کے خاتمے سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کے مکمل خاتمے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ایرانی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ دوسرا فریق غیر ضروری اور غیر قانونی مطالبات سے گریز کرے اور ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرے۔

