سلوویانسک پر روسی فضائی حملہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی: زیلنسکی

کیف (رائٹرز، اے ایف پی، ایسوسی ایٹڈ پریس) یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے کہا ہےسلوویانسک شہر پر روس کے فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کیف اور چرنیہیو میں بھی بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق یوکرین نے جوابی کارروائی میں روس کے کیروف ریجن میں ایک فوجی کارخانے اور تیل کے ذخیرے کو نشانہ بنایا۔ مقامی گورنر کے مطابق یوکرینی میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے خارکیف کے علاقے میں دو دیہات پر قبضہ کر لیا ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے یوکرینی بحریہ کے 27 جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔