سکائی ایجوکیشن سسٹم میں ساتویں سالانہ رزلٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

لاہور(نمائندہ خصوصی)سکائی ایجوکیشن سسٹم نے ساتویں سالانہ رزلٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محمد یوسف اور پرنسپل عبید الرحمان نے پوزیشن ہولڈر بچو ں میں شیلڈ اور تحائف تقسیم کئے اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

ڈائریکٹر محمد یوسف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم آنے والی نسل کے بہتر مستقبل میں اپنا بہترین رول ادا کریں اور بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کریں میں تمام طلبہ سے کہوں گا کہ وہ مزید محنت کریں تا کہ وہ اپنی زندگی میں کامیاب انسان بن سکیں ۔

خطاب کے دوران ڈائریکٹر محمد یوسف نے کہا کہ پرنسپل اور تمام اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ جن کی دن رات محنت کے سبب یہ تمام طالب علم اس مقام پر پہنچے۔ تقریب میںپرنسپل عبید الرحمان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلبا ء کو مبارکباد دی اور آنے والے معزز والدین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں