سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سہیل آفریدی، اسد قیصر، شہرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی اور ڈاکٹر امجد علی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب، ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان، ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان اور طفیل انجم کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے جائیں گے۔

آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، بابر سلیم سواتی، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

یہ کارروائی پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں کی گئی ہے۔ اسی مقدمے میں عدالت اس سے قبل سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور عدالت نے متعلقہ پولیس حکام کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔