عباس عراقچی کی 24 گھنٹوں میں دوسری بار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

اسلام آباد (رائٹرز، اے ایف پی، ایرانی میڈیا)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔عباس عراقچی آج مسقط کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے اور آمد کے فوراً بعد ایک بار پھر آرمی چیف سے ملاقات کی۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ جمعے کی شب اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں ہفتے کے روز انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔ذرائع کے مطابق عباس عراقچی تہران سے تین ممالک کے دورے پر ہیں، جس کے تحت وہ پاکستان اور عمان کے بعد روس کا بھی دورہ کریں گے۔