عمران خان کا رات گئے پمز اسپتال میں طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو رات گئے اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ اور ضروری علاج کیا گیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر اور آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے اور ضروری علاج کی تکمیل کے بعد عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ جیل سے اسپتال منتقلی اور واپسی کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔عمران خان کی اسپتال منتقلی کے حوالے سے مزید طبی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔