عمران کی آنکھ میں مسئلہ، علیمہ خان نے علاج کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (نامہ نگار) بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی آنکھ میں مسئلہ ہے اور ان کا علاج ان کے ذاتی ڈاکٹرز سے کرایا جانا چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی کی طبی رپورٹس کیوں منظر عام پر نہیں لائی جا رہیں۔