عید کے دن بھی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، مزید ہلاکتیں

غزہ / جنوبی لبنان(بین الاقوامی میڈیا، غزہ ہیلتھ حکام)عید کے موقع پر بھی غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری رہیں، جس کے باعث خطے میں کشیدگی اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ طائر اور صیدا میں دھماکوں کے بعد تباہ شدہ عمارتوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے دو کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں مزید دو فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ کے صحت کے حکام کے مطابق مجموعی طور پر چار فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔عید جیسے مذہبی موقع پر بھی جاری ان حملوں کے باعث خطے میں انسانی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، جبکہ عالمی سطح پر ان واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔