غزہ(غیرملکی میڈیا، خبر ایجنسیاں) غزہ میں تقریباً تین سال بعد ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 112 فلسطینی شہداء کی باقیات برآمد کر لی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برآمد ہونے والی باقیات بچوں، خواتین اور مردوں سمیت دو خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہیں، جو نومبر 2023ء میں غزہ سٹی میں ایک عمارت پر ہونے والے حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہداء کی باقیات برآمد ہونے کے بعد آج ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مختلف علاقوں میں بمباری کے باعث جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل بھی اسرائیلی حملوں میں 19 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

