غزہ میں نسل کشی کے باوجود بھارت نے اسرائیل کوہتھیاروں کی کھیپ بھیجی:ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن(ایمنسٹی انٹرنیشنل) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو ہتھیاروں کی 2 ہزار 596 کھیپ فراہم کیں۔رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری نسل کشی کے باوجود بھارت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی جاری رکھی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنس کالامار نے مطالبہ کیا کہ بھارت اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد فوری طور پر بند کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیار برآمد کرکے بھارت جنیوا کنونشن کے تحت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔