فرانس میں ڈوبنے کے واقعات: اموات کی تعداد 40 ہوگئی، وزیراعظم کی تصدیق

پیرس(فرانسیسی حکومت، محکمہ موسمیات، سرکاری اعلامیہ)فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے دوران مختلف مقامات پر ڈوبنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔فرانسیسی وزیراعظم سیباسٹین لیکورنو نے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اس بات کی تصدیق کی کہ 18 جون سے اب تک ملک بھر میں نہانے کے دوران ڈوبنے کے واقعات میں 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

وزیراعظم نے ان واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔فرانس کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، جس کے باعث نہروں، جھیلوں اور ساحلی علاقوں میں حادثات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔