فوری معاہدہ ہوا تو کارروائی نہیں ہوگی،ٹرمپ نے ایران پر ویک اینڈ حملہ مؤخر کر دیا

واشنگٹن(وائٹ ہاؤس، خبر ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ویک اینڈ پر ایران کے خلاف مجوزہ فوجی حملہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کی درخواست پر حملہ مؤخر کیا گیا ہے، تاہم اس کی منسوخی اس بات سے مشروط ہوگی کہ ایران کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاہدہ تیزی سے طے پا گیا تو حملہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ اسرائیل نے بھی حملہ مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی کیلئےمکمل طور پر تیار اور مستعد ہے اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کا اختیار اس کے پاس موجود ہے۔