تہران( آئی ایس پی آر، ایرانی وزارت خارجہ)پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ان کا استقبال کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفد کے دیگر اراکین بھی موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا دورۂ ایران جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے، جبکہ مذاکرات کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔

