قاسم خان کی گفتگو کو وفاق نے متنازع بنایا:سہیل آفریدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو وفاقی حکومت نے متنازع بنا دیا۔خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کی گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ گفتگو ایک بیٹے کے اپنے والد کیلئےاحساسات کا اظہار تھی، جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک بیٹے کی اپنے والد کیلئے تشویش کا اظہار بالکل فطری ہے اور اس گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے۔