قصور: چونیاں میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزمان اسپتال چھوڑ کر فرار

قصور(پولیس، اسپتال انتظامیہ)پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کی ظہیر آباد کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق ندیم نامی بااثر نوجوان پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی طبیعت خراب ہونے پر ملزمان اسے ایک نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین افراد کو لڑکی کو اسپتال چھوڑنے کے بعد وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو اطلاع دی، جس کے بعد لڑکی کو مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔