تہران( ایرانی وزارت خارجہ، ایرانی سرکاری ٹی وی)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دوحہ میں امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی طے شدہ ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں امریکا سے ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی وفد دوحہ ضرور جائے گا، تاہم اس کی توجہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد سے متعلق امور پر ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی نمائندوں کے قطر کے دورے کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ حتمی معاہدے کے لیے باضابطہ مذاکرات کا آغاز بھی ابھی نہیں ہوا ہے۔
اس سے قبل ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ رواں ہفتے امریکا کے ساتھ ورکنگ گروپس کے تکنیکی اجلاس کا کوئی منصوبہ نہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے اور تاریخ و مقام پر اتفاق کے بعد ہی منعقد ہوگا۔

