لاہور:میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہوراور ابراج لا ایسوسی ایٹس میں معاہدہ

ابراج لا ایسوسی ایٹس کی ایڈووکیٹ زوبیہ سلیم انصاری اور ایڈووکیٹ محمد یاسین بھٹی کی خصوصی شرکت
قانونی معاونت اور آگاہی مہم سےکارکنوں کے فلاح و بہبود کے مسائل پر توجہ دلوائیں:صدر عدنان شوکت

لاہور(نمائندہ خصوصی)میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور اور ابراج لا ایسوسی ایٹس کےدرمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔جس کے تحت میڈیا ورکرز کوتمام در پیش مسائل اور قانونی پیچیدگیوں کی مشاورت اور معاونت فراہم کی جائیگی۔معاہدے کا مقصد ورکرز کی بھلائی اور میڈیا ورکرز کے گھریلو ، معاشی مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔دستخط تقریب میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہورکے گلبرگ آفس میں منعقدہوئی ۔ چیئرمین محمد طاہر ، صدر عدنان شوکت ، جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان اور پریس سیکرٹری محمد عرفان نے شرکت کی ۔

زوبیہ سلیم انصاری ایڈووکیٹ اور محمد یاسین بھٹی ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے ابراج لا ایسوسی ایٹس کی طرف سےشرکت کی ۔میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہورکے صدر عدنان شوکت نے کہاکہ ہم اس معاہدے کے تحت اپنے کارکنوں کو قانونی معاونت اور آگاہی مہم کے ذریعے ورکرز کے فلاح و بہبود کے مسائل پر توجہ دلوائیں گے۔چیئرمین محمد طاہر ، جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان نے وکلاء کے وفد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان نے کہا کہ کارکنوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کیلئےقانونی مشاورت ملے گی، جس سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں بہتری آئیگی۔یہ معاہدہ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اور انہیں مختلف قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنے میں آسانی ہوگی۔