لندن میں لیبر پارٹی کی باحجاب صومالی نژاد خاتون ضمنی انتخاب جیت گئیں

لندن (خبر ایجنسیاں)لندن میں پارلیمانی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں لیبر پارٹی کی 42 سالہ باحجاب صومالی نژاد امیدوار ساگل عبدی ولی 12 ہزار 292 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔

کامیابی کے بعد ساگل عبدی ولی نے کہا کہ حلقے کی نمائندگی کرنا ان کیلئےاعزاز ہے۔ ان کے مطابق حلقے کے عوام امید کی طرف دیکھ رہے ہیں۔یہ نشست سابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب میں گرین پارٹی کا امیدوار دوسرے، کنزرویٹو پارٹی کا امیدوار تیسرے اور ریفارم یوکے کا امیدوار چوتھے نمبر پر رہا۔انتخاب میں شکست کے بعد گرین پارٹی کے رہنما زیک پولانسکی کی قیادت بھی دباؤ کا شکار ہونے کی اطلاعات ہیں۔