لندن( رائٹرز، اے ایف پی، بلومبرگ)آبنائے ہرمز کی مبینہ ناکہ بندی سے متعلق خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔اوپیک نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر میں تیل کی طلب میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خلیج فارس میں بحری جہازوں کے لیے انشورنس پریمیم میں بھی غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں 1000 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 15 کروڑ ڈالر مالیت کے تیل بردار جہاز کے لیے انشورنس پریمیم 75 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
دنیا میں توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف رجحان میں اضافہ ہوا ہے، اور چین اس شعبے میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے۔ متبادل توانائی پیدا کرنے والی چینی کمپنیوں کی برآمدات میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

