مارک سٹکلف دوسری بار اوٹاوا کے میئر منتخب، 13 امیدواروں کو شکست دے دی

اوٹاوا (سی بی سی نیوز) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر کے انتخاب میں موجودہ میئر مارک سٹکلف نے دوبارہ کامیابی حاصل کرلی۔سی بی سی نیوز نے ان کی کامیابی کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آئندہ مدت کیلئے بھی شہر کے میئر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

مارک سٹکلف نے میئر کے عہدے کیلئے میدان میں موجود 13 حریف امیدواروں کو شکست دے کر دوسری مدت کیلئے اپنی نشست برقرار رکھی۔وہ سابق صحافی اور کاروباری شخصیت ہیں اور گزشتہ مدت سے اوٹاوا کی بلدیاتی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں۔

ان کی کامیابی کے ساتھ وہ اس دہائی کے اختتام تک شہر کے انتظامی معاملات کی نگرانی کریں گے۔ انتخابی کامیابی کے بعد ان کی جانب سے تقریر بھی متوقع ہے، جس میں وہ اپنی آئندہ ترجیحات اور شہر کے مستقبل کے حوالے سے مؤقف پیش کریں گے۔