تہران( ایرانی پارلیمنٹ، ایرانی سرکاری میڈیا)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں متاثر ہونے والی ایران کی جوہری تنصیبات تک عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو رسائی نہیں دی جائے گی۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جن جوہری مراکز کو امریکی بمباری سے نقصان پہنچا ہے، وہاں کسی بھی صورت عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو معائنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب ایران اور امریکا نے آئندہ دنوں میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آئندہ ملاقات سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کی تدفین کے بعد جلد از جلد طے کیے جانے کا امکان ہے۔

