مسی ساگا(اشرف خان لودھی سے) معروف کاروباری و سماجی شخصیت مصطفیٰ کیانی کی جانب سے ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مہمانوں کی تواضع نہایت لذیذ کھانوں سے کی گئی، خصوصاً مٹکا بریانی نے شرکاء کے دل جیت لیے۔

تقریب میں بزنس کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں راجہ شفیق، اشرف لودھی، چوہدری عرفان گجر، خلیل میر، عزین علی، طارق راؤ، عدنان بودلہ اور بہرام خان سمیت دیگر معزز افراد شامل تھے۔
مہمانوں نے خصوصی طور پر مٹکا بریانی کے ذائقے کو سراہتے ہوئے جاوید اقبال کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس معیار اور ذائقے کا کھانا پورے جی ٹی اے میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے میزبان مصطفیٰ کیانی کی مہمان نوازی اور شاندار انتظامات کو خوب سراہا۔

