مسی سپی سے سیاہ فام ڈیموکریٹ اسکاٹ کولم امریکی سینیٹ کے رکن منتخب، 44 سال بعد ری پبلکنز کو شکست

واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکی ریاست مسی سپی میں سینیٹ کی نشست پر ڈیموکریٹ امیدوار اسکاٹ کولم نے ری پبلکن سینیٹر سنڈی ہائیڈ سمتھ کو شکست دے دی۔ اس کامیابی کے بعد وہ ریاست کی تاریخ میں امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام امیدوار بن گئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ابتدائی گنتی میں دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت رہا، تاہم بعد میں باقی ماندہ اور عارضی ووٹوں کی گنتی کے بعد اسکاٹ کولم کی برتری 4 ہزار 669 ووٹوں تک پہنچ گئی، جس کے بعد ان کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ سنڈی ہائیڈ سمتھ نے بھی شکست تسلیم کرتے ہوئے کولم کو مبارک باد دی۔

اسکاٹ کولم کی کامیابی کے ساتھ مسی سپی سے 1982ء کے بعد پہلی مرتبہ ڈیموکریٹ امیدوار امریکی سینیٹ میں پہنچے گا۔ وہ ریاست سے تعمیرِ نو کے دور کے بعد منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام سینیٹر بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ سنڈی ہائیڈ سمتھ نے سابق صدر جو بائیڈن کے دورِ حکومت میں اسکاٹ کولم کی وفاقی جج کے عہدے پر نامزدگی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے روک دیا تھا۔ اس کامیابی کے بعد آئندہ امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی تعداد 55 ہو جائے گی، جبکہ الاسکا کی نشست کا نتیجہ ابھی زیرِ انتظار ہے۔