مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں: چینی صدر

بیجنگ( چینی سرکاری ذرائع)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چینی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان نے ایک ناقابلِ شکست روایتی دوستی قائم کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمسایہ سفارت کاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مل کر یکطرفہ اقدامات اور سرد جنگ کی ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ چین اور پاکستان کو اعلیٰ سطح پر سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینی چاہیے۔چینی صدر نے وزیرِ اعظم کو پرانا دوست قرار دیا۔