لاہور (کورٹ رپورٹر)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز معمر رانا نے لاہور کی فیملی عدالت کے ذریعے خلع لے لی۔فیملی کورٹ نے مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کردی۔ ان کی جانب سے وکیل خدیجہ صدیقی نے عدالت میں دلائل دیے جبکہ جج زاہد بشیر نے فیصلہ سنایا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران معمر رانا نے اہلیہ سے صلح کی امید اور خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا رشتہ ختم ہو۔واضح رہے کہ معمر رانا نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر 1998ء میں مہناز پرویز سے شادی کی تھی۔ ان کی 2 بیٹیاں ریا اور رانیہ ہیں۔

