منجمد اثاثوں کی بحالی اور ممکنہ معاہدے پر بات چیت، ایرانی وفد قطر پہنچ گیا

دوحہ(ایرانی میڈیا)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قطر پہنچ گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق وفد کی قطر کے وزیرِ اعظم سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق وفد میں ایرانی مرکزی بینک کے گورنر بھی شامل ہیں، جو منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی سے متعلق امور پر بات چیت کریں گے۔ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور اقتصادی معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔