میڈرڈ اور بارسلونا سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین اور پولیس میں تصادم
میڈرڈ (رائٹرز، ایجنسیاں) اسپین میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے کرایوں اور رہائشی اخراجات کے خلاف ملک گیر ہڑتال کے دوران مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق 11 نومبر کو ہونے والی یہ اسپین کی 14 سال بعد پہلی ملک گیر عام ہڑتال تھی، جس میں تقریباً 40 لاکھ کارکنوں نے حصہ لیا۔ میڈرڈ، بارسلونا اور دیگر شہروں میں ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے۔

بارسلونا میں احتجاج کے بعد بعض مظاہرین نے دکانوں کے شیشے توڑے اور سڑکوں پر موجود سامان کو آگ لگا دی، جبکہ پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ میڈرڈ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، مرچوں کے اسپرے اور دیگر ذرائع استعمال کیے۔
رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں احتجاج کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا اور کئی زخمی ہوئے۔

