میامی:مجھے ہارنے والوں کے ساتھ رہنا اچھا لگتا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

میامی (این ڈی ٹی وی، انکل نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کی تقریب کے بعد سوال و جواب کے سیشن میں ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کامیاب لوگوں کے مقابلے میں ناکام لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

تقریب میں حاضرین کو کھلے سوالات کی اجازت دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ اکثر ہارے ہوئے یا ناکام افراد کے ساتھ رہتے ہیں کیونکہ اس سے انہیں بہتر محسوس ہوتا ہے اور انہوں نے واضح کیا کہ انہیں بہت کامیاب افراد کی کامیابی کی کہانیاں سننا پسند نہیں بلکہ وہ ایسے لوگوں کو پسند کرتے ہیں جو ان کی کامیابی کی کہانیاں سنیں۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ عالمی قیادت میں سب سے اہم عنصر ‘جیتنا’ ہے اور کھیلوں کی مثال دیتے ہوئے بیان کیا کہ وہاں کامیابی اور ناکامی فوری طور پر واضح ہو جاتی ہے۔بعد ازاں ٹرمپ نے اپنے اس بیان پر کہا کہ وہ مذاق کر رہے تھے، تاہم کچھ حد تک سنجیدہ بھی تھے۔

تقریب میں ٹرمپ نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا بھی ذکر کیا جنہیں 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا، اور انہیں ’عظیم لیڈر‘ اور ‘پاگل ذہین‘ شخص قرار دیا۔ اسی دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی شہید ہو چکے ہیں اور حالیہ امریکی فوجی کارروائیوں نے ایران کی قیادت اور دفاعی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔