نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کی صورت میں خود کو اکیلا پائیں گے:ٹرمپ

واشنگٹن(رائٹرز، اے ایف پی، الجزیرہ، بی بی سی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو واضح الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ وہ نہ تو نئی جنگ چاہتے ہیں اور نہ ہی کسی فوجی کارروائی کے لیے گرین سگنل دے سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو بتا دیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جنگ شروع ہوتی ہے تو وہ خود کو میدان میں اکیلا محسوس کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے بعض فوجی حملوں میں کمی لانے میں وہ کردار ادا کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جبکہ نیتن یاہو نے انہیں ایران پر حملوں سے متعلق دیر سے آگاہ کیا۔

ٹرمپ کے مطابق خطے کے پانچ ممالک نے بھی رابطہ کرکے اسرائیلی وزیرِاعظم پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے لیے بہتر ہے کہ وہ کسی معاہدے پر دستخط کرے۔