نیو یارک: بروکلین کے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 8 افراد زخمی

نیو یارک( نیویارک پولیس، اے پی، مقامی میڈیا)امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے بروکلین کے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔نیویارک پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔