نیویارک(ایسوسی ایٹڈ پریس، رائٹرز، امریکی میڈیا)امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران نیویارک میں بروکلین برج کے قریب آتش بازی کے موقع پر آگ بھڑک اٹھی، جس سے تقریب دیکھنے والے افراد میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش بازی کے دوران دھواں اور شعلے بلند ہوتے دکھائی دیے، تاہم حکام نے بعد میں وضاحت کی کہ آگ تاریخی بروکلین برج پر نہیں لگی بلکہ آتش بازی کے لیے نصب کیے گئے پلیٹ فارمز پر بھڑکی تھی۔
رپورٹس کے مطابق امدادی عملے نے تقریباً ایک منٹ کے اندر آگ پر قابو پا لیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ 143 سالہ بروکلین برج مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس کی ساخت کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا، جبکہ واقعے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

