واشنگٹن: امریکا نے حزب اللّٰہ سے منسلک 9 افراد پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن(عرب میڈیا)امریکا نے لبنان میں حزب اللّٰہ سے منسلک 9 افراد پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ان افراد پر پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا چاہیے۔

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ لبنانی حکومت میں دراندازی کرنے اور خطے میں دیرپا امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللّٰہ اپنے سیاسی اثر و رسوخ کیلئے ارکانِ پارلیمنٹ سمیت سیاسی نمائندوں کے نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے۔