واشنگٹن:امریکی سینٹرل کمانڈ کا ایران پر ممکنہ حملوں کی نئی لہر کا منصوبہ

واشنگٹن( رائٹرز، سی این این، دی واشنگٹن پوسٹ، اے ایف پی)امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران پر شدید اور تیز حملوں کی نئی لہر کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد یا تو مذاکرات میں تعطل ختم کرنا ہے یا پھر ممکنہ جنگ کے خاتمے سے قبل ایران کو فیصلہ کن نقصان پہنچانا ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ کارروائیوں میں ایران کے اہم انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا امکان شامل ہے، جبکہ ایک اور منصوبے کے تحت آبنائے ہرمز کے ایک حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے تاکہ بحری جہازوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی حکام آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔دوسری جانب یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ شیئر کیا ہے جس میں اسے علامتی طور پر “آبنائے ٹرمپ” کا نام دیا گیا ہے۔