واشنگٹن (وائٹ ہاؤس، اے پی)امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وہ اقدامات کرنے کیلئےتیار ہیں جو ماضی کی امریکی انتظامیہ نے نہیں کیے، جبکہ ایران اب بے نتیجہ مذاکرات کی توقع نہ رکھے۔
وائٹ ہاؤس اور اے پی کے مطابق مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ایران نے آج تک ڈونلڈ ٹرمپ جیسے صدر کا سامنا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران عشروں سے جھوٹ بولتا، معاہدے توڑتا اور مذاکرات کو طول دیتا آیا ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
مارکو روبیو نے صدر ٹرمپ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایران ماضی میں معاہدوں کے حوالے سے دنیا کو دھوکا دیتا رہا ہے، جبکہ موجودہ امریکی انتظامیہ اس طرزِ عمل کو مزید قبول نہیں کرے گی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کی طرف واپس نہیں آتا، اسے مسلسل اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

